پینٹا گون نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ناطہ توڑ لیا

پینٹا گون نے ہارورڈ یونیورسٹی  سے ناطہ توڑ لیا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون)نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تمام تعلیمی تعلقات ختم کر رہا ہے ، جس کے تحت فوجی تعلیم، فیلوشپس اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بند کر دئیے جائیں گے۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان جاری تنازع کی تازہ کڑی ہے ، جس میں انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ آئیوی لیگ کی یہ درسگاہ "وؤک" نظریات کو فروغ دے رہی ہے ۔وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بیان میں کہاکہ طویل عرصے سے یہ محکمہ اپنے بہترین اور ذہین افسروں کو اس امید پر ہارورڈ بھیجتا رہا کہ یونیورسٹی ہماری جنگجو قیادت کو بہتر طور پر سمجھے گی، مگر اس کے بجائے کئی افسر عالمی اور انتہا پسند نظریات کے ساتھ واپس آئے جو ہماری جنگی صلاحیت کو بہتر نہیں بناتے ۔پینٹاگون کے مطابق ہارورڈ سے تعلقات کا خاتمہ تعلیمی سال 2026-2027 سے نافذ ہو گا، تاہم جو فوجی اہلکار اس وقت زیرِ تعلیم ہیں وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں