ٹرمپ کا بھارت پر اضافی 25فیصد ٹیکس ختم کرنیکا اعلان

ٹرمپ کا بھارت پر اضافی  25فیصد ٹیکس ختم کرنیکا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث عائد کئے گئے اضافی 25 فیصد ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق بھارت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل کی خریداری بند کرے گا اور امریکا سے توانائی مصنوعات خریدے گا۔ تجارتی معاہدے کے مطابق امریکی محصولات کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کیا جائے گا جبکہ کچھ ہوائی جہاز اور پرزوں پر بھی محصولات ہٹائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں