ہادی قتل کیس، بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی

 ہادی قتل کیس، بنگلہ دیش نے  اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش نے 2024 میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے مدد طلب کر لی ہے۔۔۔

 عبوری حکومت کے مطابق جنیوا میں بنگلہ دیشی مشن نے او ایچ سی ایچ آر کو سفارتی مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں منصفانہ، غیر جانبدار اور تیز رفتار تحقیقات کے لیے تکنیکی اور ادارہ جاتی تعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔32 سالہ شریف عثمان ہادی کو گزشتہ دسمبر میں ڈھاکہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی، وہ سنگاپور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں