بھارت امریکا تجارتی معاہدہ کسانوں کا 12 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ممبئی(اے ایف پی)بھارت اور امریکا کے نئے تجارتی معاہدے میں امریکی صنعتی اور زرعی مصنوعات پر ٹیکس کم یا ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، جس پر بھارتی کسان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔۔۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ سستی امریکی درآمدات مقامی پیداوار کو نقصان پہنچائیں گی ،حکومت نے ان کے مفادات کی حفاظت نہیں کی۔ کسان اتحاد سمیکت کسان مورچہ نے 12 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ اناج، مصالحہ جات، ڈیری، مرغی، گوشت اور کچھ سبزیاں ٹیکس میں شامل نہیں ، لیکن مقامی کسان اب بھی مستقبل کی پیداوار پر اثرات سے پریشان ہیں۔