سویڈن:شہریت قوانین سخت ،ٹیسٹ لازمی قرار نئے قوانین 6جون سے نافذ

سویڈن:شہریت قوانین  سخت ،ٹیسٹ لازمی قرار نئے قوانین 6جون سے نافذ

سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہریت کے حصول کے قوانین مزید سخت کرے گا۔ نئے قوانین کے تحت درخواست دہندگان کو ایماندارانہ زندگی، مالی استحکام، زبان اور عام معلومات کا ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔۔

، جبکہ رہائش کا معیار پانچ سے بڑھا کر آٹھ سال کر دیا گیا ہے ۔ وزیر مائیگریشن جوہان فورسل کے مطابق مجرم اور قرضدار افراد کے لیے درخواست کے انتظار کا عرصہ بڑھایا جائے گا۔ قوانین 6 جون سے نافذ ہوں گے ، جو زیر التوا درخواستوں پر بھی لاگو ہوں گے ۔ طلبہ اور ریٹائر افراد آمدن کی شرط سے مستثنیٰ رہیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں