اب چاند پر بستی بنانے پر توجہ
نیو یارک(اے ایف پی)اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمپنی اب مریخ پر انسان بھیجنے کی بجائے چاند پر بستی قائم کرنے پر توجہ دے گی، جسے 10 سال سے کم وقت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔۔
، جبکہ مریخ کے لیے 20 سال یا زیادہ لگیں گے ۔ اسپیس ایکس چاند پر فوری اور کثرت سے لانچ کر سکتا ہے ۔ مسک نے کہا کہ مریخ کے منصوبے ترک نہیں کیے جائیں گے اور اگلے 5 سے 7 سال میں مریخ کی بستی کی تیاری بھی شروع ہوگی۔یہ فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیحات کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے ۔