بھارتی کوسٹ گارڈ زنے 3 ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرلیے
ممبئی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی کوسٹ گارڈ زنے بحیرہ عرب میں سمگلنگ کے الزام میں 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو تحویل میں لیا ہے ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں روکا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں جو ایران سے منسلک تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی ایران کیلئے بھارت کی جانب سے چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ۔