غزہ :اسرائیلی حملے ،مزید 5فلسطینی شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ،مزید 5فلسطینی شہید

غزہ(رائٹرز،اے ایف پی)غزہ پٹی میں منگل کو اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ میں پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے ، صحت کے حکام نے بتایا کہ مرکزی غزہ کے ڈیر البلاہ میں فضائی حملے میں دو افراد مارے گئے۔۔۔

 بعد ازاں ڈرون حملے میں ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ،جنوبی شہر خان یونس میں ایک شخص کو گولی مار کر شہیدکیا گیا، شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں بھی ایک شخص شہید ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ دو فلسطینی نژاد اسرائیلی شہریوں کی شہریت منسوخ کر کے انہیں فلسطینی علاقوں میں بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں