بنگلہ دیش میں آج پارلیمانی انتخابات اور’’جولائی چارٹر‘‘ریفرنڈم
ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ،اے ایف پی)بنگلہ دیش میں آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ،جو2024 کی عوامی بغاوت کے بعد پہلا انتخابی مرحلہ ہے۔۔۔
،12کروڑ70لاکھ شہری حق رائے دہی استعمال کرینگے ،ملک میں سکیورٹی کیلئے 3 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ نگران حکومت کے سربراہ محمد یونس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے نئے بنگلہ دیش کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔انتخابات کے دوران ایک تاریخی ریفرنڈم بھی ہو رہا ہے ، جس میں "جولائی چارٹر" کے تحت وسیع تر آئینی، انتخابی اور اداراتی اصلاحات کی منظوری کے لیے عوام رائے دینگے ۔