غزہ :اسرائیلی حملہ ،حماس کے اعلیٰ کمانڈر باسل ہاشم شہید
یروشلم ،غزہ،جنیوا(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر باسل ہاشم الہیمونی کو شہید کر دیا۔ وہ 2004 میں دو بسوں میں خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔۔۔
، جن میں 16 اسرائیلی شہری ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہوئے تھے ۔۔اقوام متحدہ حقوق انسانی کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات غیر قانونی الحاق کی کوشش ہیں ،اگر یہ اقدامات نافذ ہوئے تو فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی میں تیزی آئے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر رواں ماہ واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔