بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، کئی گھر نذر آتش

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، کئی گھر نذر آتش

لوگ محفوظ علاقوں کی طرف منتقل،کرفیو نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل

امپھال(اے ایف پی)بی جے پی حکومت کی تشکیل کے کچھ دنوں بعد ہی شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک مرتبہ پھر فسادات میں تیزی آئی ہے ،منی پور کے لیٹن ساریکھونگ گاؤں میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کے بعد کئی گھروں کو آگ لگا دی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ لوگ ضروری سامان لے کر محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہو گئے ۔ انتظامیہ نے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس پانچ روز کے لیے معطل کر دی۔ آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد ضلع اکھردل کے بعض حصوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

نذر آتش

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں