فرانس میں گوشت کے کم استعمال کی سفارش، عوام برہم
پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی حکومت نے بدھ کے روز ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا رپورٹ جاری کی ہے جس میں عوام کو صحت کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے گوشت کا استعمال محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔
، تاہم ‘‘اسٹیک فرائٹس’’ کے شوقین ملک میں اس فیصلے پر ہر کوئی خوش نہیں۔یہ متنازعہ سفارش ‘‘قومی حکمتِ عملی برائے خوراک، غذائیت اور موسمیات’’ کا حصہ ہے ، جس کے تحت حکومت نے 2030 تک صحت مند غذا کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے اہداف مقرر کیے ہیں۔