برازیل:پالتو جانوروں کو خاندانی قبروں میں دفن کرنے کی اجازت
ساؤ پاؤلو (اے ایف پی)پالتو جانوروں سے گہری وابستگی رکھنے والے ملک برازیل میں ریاست ساؤ پاؤلو نے ایک نیا قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت اب پالتو جانوروں کو خاندانی قبروں یا مقبروں میں دفن کرنے کی اجازت ہوگی۔۔
۔یہ قانون انسانوں اور ان کے پالتو جانوروں کے درمیان موجود ‘‘جذباتی تعلق’’ کو تسلیم کرتا ہے ۔ برازیل میں پالتو جانوروں کی تعداد دنیا میں تیسری سب سے زیادہ ہے ، جہاں تقریباً 16 کروڑ جانور گھروں میں رکھے جاتے ہیں۔قانون کو مقامی کتے ‘‘باب کووے یرو’’ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، جو اپنے مالک کی تدفین کے بعد دس برس تک ایک میونسپل قبرستان میں رہا۔ 2021 میں کتے کی موت پر حکام نے اسے اپنے مالک کے ساتھ دفن کرنے کی اجازت دی تھی۔