یوکرین پرروسی حملے ، کیف میں 2600عمارتیں بجلی سے محروم
کیف(اے ایف پی) روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 2600 رہائشی عمارتیں بجلی سے محروم ہیں۔۔
،شہر کے دیگر حصوں میں بھی بجلی متاثر ہوئی ہے ۔ روس نے 24میزائل اور219ڈرون داغے ، جن میں سے یوکرین نے 16 میزائل اور197ڈرونز مار گرائے ۔ حملوں میں مشرقی یوکرین میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔