برطانوی حکومت کی فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی غیر قانونی قرار

برطانوی حکومت کی فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی غیر قانونی قرار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دئیے جانے کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا،فلسطین ایکشن گروپ پر برطانوی حکومت کی پابندی غیر قانونی قراردے دی گئی۔۔۔

فلسطین ایکشن کو 5جولائی 2025کو ہوم سیکرٹری یوویٹ کے حکم پردہشت گردقراردے کر پابندی لگائی گئی تھی ،اس پر آکسفورڈ میں رائل ایئر فورس کے طیاروں کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ فلسطین ایکشن کی ہدیٰ اموری نے حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کی اورگزشتہ روز کیس جیت لیا۔ 3 سینئر ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فلسطین ایکشن کی سرگرمیاں ایسی نہیں کہ اسے دہشت گرد قرار دیا جائے ۔ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہاکہ فیصلے سے مایوسی ہوئی،حکومت فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں