اسلام آباد خودکش دھماکے پر سلامتی کونسل کی شدید مذمت

اسلام آباد خودکش دھماکے پر  سلامتی کونسل کی شدید مذمت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔۔

 سلامتی کونسل کے صدر جیمز کاریوکی نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 فروری 2026 کو اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں کم از کم 36 پاکستانی شہری جاں اور 92 زخمی ہوئے ۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں