ایپسٹین سے مبینہ روابط پر سی ای اوڈی پی ورلڈ مستعفی
برطانیہ اور کینیڈا کے دو اداروں کے سرمایہ کاری معطل کرنے کے اعلان پر دباؤ بڑھا سلطان بن سلیمان کا استعفیٰ آنے کے بعد دونوں اداروں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا
دبئی (رائٹرز)دبئی بندرگاہوں کی بڑی کمپنی ڈی پی ورلڈ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرسلطان احمد بن سلیمان نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ یہ پیش رفت ان پر جیفری ایپسٹین سے مبینہ روابط کے حوالے سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد سامنے آئی۔امریکی ارکان کانگریس کے مطابق بن سلیمان کا نام امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے شائع کردہ دستاویزات میں سامنے آیا ہے ، جس کے بعد ایپسٹین کے ساتھ ان کے روابط سے متعلق سوالات دوبارہ اٹھائے گئے ۔ ڈی پی ورلڈ پر دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب دو بڑے اداروں برطانیہ کی ترقیاتی مالیاتی ایجنسی اور کینیڈا کے دوسرے بڑے پنشن فنڈ نے اعلان کیا کہ وہ سلطان احمد بن سلیمان کے مبینہ ایپسٹین روابط کے باعث ڈی پی ورلڈ کے ساتھ نئی سرمایہ کاری معطل کر رہے ہیں۔ بن سلیمان کے استعفے کے بعد دونوں اداروں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔