ترکیہ :فحش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں 16افراد گرفتار
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ میں پولیس نے فحش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں 16افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔
جن کا تعلق سوشل میڈیاپلیٹ فارم اونلی فینز سے ہے ،سائٹ کو جون 2023 میں ایک عدالت کے فیصلے کے بعد بلاک کر دیا گیا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایاکہ 16افراد کو جمعرات کے روز شروع کئے جانیوالے کریک ڈاؤن کے دوران انقرہ اور استنبول سے گرفتار کیاگیاجبکہ اونلی فینز کے سرمائے سے بنائے گئے 300ملین لیرا کے اثاثے بھی ضبط کرلئے گئے جن میں دو کمپنیاں، 10 جائیدادیں اور 14 گاڑیاں شامل ہیں۔