’’گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر نعرے لگائیں ‘‘:رضا پہلوی کی ایرانی عوام سے اپیل

’’گھروں کی چھتوں پر چڑھ  کر نعرے لگائیں ‘‘:رضا پہلوی  کی ایرانی عوام سے اپیل

پیرس (اے ایف پی)ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت مخالف نئی سرگرمیوں کی اپیل کردی۔۔۔

امریکا میں مقیم رضا پہلوی نے آج میونخ، ٹورنٹو اور لاس اینجلس میں مظاہروں کی کال دی ہے جن کا مقصد ایران کے معاملے پر عالمی سطح پر  کارروائی کا مطالبہ کرنا ہے ۔ انہوں نے فارم ایکس پر جاری بیان میں ایران کے اندر موجود شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور چھتوں سے نعرے لگا کر اس احتجاج میں شریک ہوں۔رضا پہلوی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایرانی شہری آج مظاہرے کریں گے ، اسی جذبے کے تحت میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ 14 اور 15 فروری کی شام 8 بجے اپنے گھروں اور چھتوں سے آواز بلند کریں، اپنے مطالبات پیش کریں اور نعرے لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں