یکم مئی سے تمام افریقی ممالک کیلئے صفر ٹیکس پالیسی نافذکرینگے :چینی صدر
بیجنگ(اے ایف پی)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین یکم مئی سے افریقہ کے تمام 53 ممالک کیلئے صفر ٹیکس کی پالیسی نافذ کرے گا، صرف ایک افریقی ملک ایسواٹینی کیلئے یہ پالیسی نہیں ہو گی۔
چین پہلے ہی 33 افریقی ممالک سے درآمدات پر کوئی محصول نہیں لیتا، یہ اقدام افریقہ کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی حمایت کرتا ہے۔