شام کی موجودہ صورتحال کے رخ سے مطمئن :امریکا

 شام کی موجودہ صورتحال کے رخ سے مطمئن :امریکا

شامی حکومت اور کرد معاہدے کو عملی جامہ پہنانا ضروری :امریکی وزیر خارجہ امریکی تعاون ،شامی فوج نے ایک اور فوجی اڈے شَدّادی کا کنٹرول سنبھال لیا

براٹیسلاوا،دمشق (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا شام کی موجودہ صورتحال کے رخ سے مطمئن ہے ، اگرچہ بعض دن تشویشناک بھی رہے ۔ براٹیسلاوا میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شامی معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس پیشرفت کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اہم معاہدے طے پا چکے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اور کرد معاہدے کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے ، جس کے لیے سنجیدہ کوششیں درکار ہیں۔دوسری جانب شامی فوج نے شمال مشرقی شام میں ایک اور فوجی اڈے شَدّادی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ شامی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے تعاون اور ہم آہنگی کے بعد ممکن ہوئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں