ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کی  مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

واشنگٹن،لندن،میڈرڈ(دنیا مانیٹرنگ) امریکی صدر ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان عبادت، روزہ، دعا اور۔۔

 خیرات کا مہینہ ہے اور خاندانی و سماجی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی صدر کے بیان میں لکھا ہے کہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان،ہماری  خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے ۔میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مبارکباد دیتے ہوئے امید اور بہتر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔ برطانوی بادشا چارلس ، فرانسیسی صدر میکخواں ، کینیڈا کے وزیر اعظم کارنی اور جرمن چانسلر مرز نے مبارکباد دیتے ہوئے صبر، ہمدردی اور باہمی احترام کی اہمیت اجاگر کی۔ اٹلی کے صدر سارگیو میتریلا نے بھی خیرسگالی کا پیغام دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں