پولینڈ :فوجی تنصیبات میں چینی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

 پولینڈ :فوجی تنصیبات میں چینی  گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

وارسا(دنیا مانیٹرنگ)پولینڈ کی فوج نے حساس معلومات تک ممکنہ رسائی کو روکنے کیلئے چینی ساختہ گاڑیوں کے فوجی تنصیبات میں داخلے پر پابندی لگا دی۔۔۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں حساس ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پولش فوج نے بیانمیں کہا کہ جدید گاڑیاں، جو جدید سینسرز اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتی ہیں، ڈیٹا تک رسائی اور استعمال کی صلاحیت رکھتی ہیں۔خدشہ ہے کہ چینی کمپنیاں یہ حساس معلومات اپنی حکام کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں۔فوج کے مطابق وہ تمام گاڑیاں جو مقام، ویڈیو یا آواز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، محفوظ فوجی علاقوں میں داخل نہیں ہو سکیں گی جب تک کہ ان کی یہ خصوصیات بند نہ کر دی جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں