بھارتی وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے اسرائیل کا سرکاری دورہ کرینگے

بھارتی وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے  اسرائیل کا سرکاری دورہ کرینگے

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے ۔۔۔

 نیتن یاہو نے ایک فوجی تقریب کے دوران ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو  مضبوط کر رہے ہیں۔ مودی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں ، جس کے بعد نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ کیا تھا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مودی کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، خاص طور پر ٹیکنالوجی، زراعت، سکیو رٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں