اطالوی پائلٹ نے پہلی بار چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر تاریخ رقم کر دی

اطالوی پائلٹ نے پہلی بار چلتی  ٹرین پر طیارہ اتار کر تاریخ رقم کر دی

انقرہ (آئی این پی )اطالوی معاون پائلٹ نے ترکیہ میں 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین پر طیارہ اتار کر تاریخ رقم کر دی ۔۔۔

یہ انتہائی خطرناک سٹنٹ اس  لیے بھی منفرد تھا کیونکہ ٹرین اور طیارہ دونوں تیز رفتاری سے حرکت میں تھے ۔ پائلٹ کو رفتار، توازن اور وقت کا غیر معمولی حساب رکھنا پڑا، جبکہ ذرا سی غلطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ خطرناک سٹنٹ میں پائلٹ کوسٹا نے طیارے کو تیز رفتار ٹرین کے آخری کنٹینر پر اتارا اور پھر چند لمحوں میں ہی واپس آسمان کی طرف اڑان بھری، جسے ہوا بازی کی تاریخ کا نیا عالمی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں