جاپانی شہری کاآبی نظام کی بہتری کیلئے بلدیہ کو 21 کلو سونا عطیہ
ٹوکیو(دنیا مانیٹرنگ)جاپان کے تجارتی شہر اوساکا کے ایک شہری نے شہر کے پرانے آبی نظام کو بہتر بنانے کیلئے تقریباً 21 کلوگرام سونا عطیہ کیا۔۔۔
میئر ہیڈے یوکی یوکویاما کے مطابق سونے کی مالیت تقریباً 36لاکھ ڈالر بنتی ہے ۔ شہری نے ایک ماہ قبل بھی اسی منصوبے کے لیے 3300 ڈالر نقد دئیے تھے ۔ میئر نے عطیہ کنندہ کا نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے 28لاکھ آبادی والے شہر اوساکا میں پائپ نیٹ ورک کی مرمت کیلئے منصوبہ بندی جاری تھی، جس کی لاگت متوقع بجٹ سے بہت زیادہ تھی، عطیہ اس منصوبے کے لیے بڑی معاونت ثابت ہوگا۔