ایئر فرانس کے ایل ایم کو ریکارڈ 2اعشاریہ 1ارب ڈالر منافع
پیرس (اے ایف پی)ایئر فرانس کے ایل ایم نے مالی سال 2025-26 میں 2اعشاریہ 1ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع حاصل کیا۔۔۔
، جس میں پرمیئم سروسز اور کم ایندھن کی قیمتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ کمپنی کی آمدنی 33ارب یورو تک بڑھ گئی ، مسافروں کی تعداد پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ8لاکھ رہی۔ سی ای او بنجمن اسمتھ نے کہا کہ آپریٹنگ مارجن 6اعشاریہ1 فیصد تک بڑھا، کمپنی نے اگلے 3 سال میں منافع 8 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا۔