سائبیریا :چینی سیاحوں کی بس برفیلی جھیل بائیکل میں جاگری ،7ہلاک
ماسکو (اے ایف پی)روس کے علاقے سائبیریا میں سیاحوں کی بس برفیلی جھیل بائیکل میں گرنے سے 7چینی سیاح ہلاک ہوگئے۔۔۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بس تین میٹر چوڑے برف کے درے میں گر گئی اور ڈوب گئی۔امدادی کارکنوں نے پانی کے اندر کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے سات افراد کی لاشیں دریافت کرلیں جبکہ ایک سیاح معجزانہ طور پر بچ گیا جو بس کے جھیل میں گرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا کر بس سے اترگیاتھا ۔ ارکتسک علاقے کے گورنر نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے غیر ملکی تھے ، عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔