آسٹریا میں برفانی طوفان ،جرمن سکئیر سمیت 2افرادہلاک ،پروازیں معطل
ویانا(اے ایف پی)آسٹریا میں زبردست برفانی طوفان سے 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بڑے علاقے میں بجلی بند اور ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہوکررہ گیا۔۔۔
سویڈش پولیس کے مطابق ایک 53سالہ شخص لنز شہر میں برف تلے دب کر دم توڑ گیا جبکہ مغربی ٹائرول کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے جرمنی کا ایک سکئیر ہلاک ہو گیا۔ویانا ایئرپورٹ سے پروازیں عارضی طور پر معطل کرناپڑیں جبکہ کئی شاہراہوں پر برف جمع ہونے سے راستے بند ہوگئے ۔ الیکٹرک کمپنیوں نے جنوب اور مشرق کے کئی علاقوں میں 30ہزارگھروں کی بجلی بند ہونے کی اطلاع دی ہے ۔