امریکی بیڑہ غرق کرنے کی صلاحیت موجود، ایرانی قومی سلامتی کونسل
تہران (دنیا نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اور پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر میجر جنرل امیر حیات مقدم نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی فوجی خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی میں طیارہ بردار بحری جہاز کا غرق ہونا یا خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا شامل ہو سکتا ہے ۔ حیات مقدم نے ایران آبزرویٹری ویب سائٹ کو انٹرویو میں مزید کہا جنگ چھڑنے کی صورت میں یہ بعید نہیں کہ کوئی امریکی بحری جہاز ڈبو دیا جائے یا اس کے فوجیوں کو قیدی بنا لیا جائے ، ہم تمام امریکی افواج کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواہ وہ سپاہی ہو یا جنرل ، اور آپ کسی بھی لمحے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ کا محل حملے کی زد میں آ گیا ہے ۔