دھنوش کی بہت بڑی مداح ،ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں:مرونال ٹھاکر
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں دھنوش کی بہت بڑی مداح ہوں اور اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ دھنوش کا سن آف سردار 2 کے پریمیئر میں آنا دوستانہ اور پیشہ وار انہ اقدام تھا کیونکہ میں نے خود انہیں مدعو کیا تھا۔اداکارہ نے دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کی خبر کی تردید کی اور اس نوعیت کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا، ساتھ ہی کہا کہ ہمارا رشتہ باہمی احترام اور پیشہ وارانہ نوعیت کا ہے ۔