انجلینا جولی کی امریکا چھوڑ کر کمبوڈیا منتقل ہونیکی تیاری

 انجلینا جولی کی امریکا چھوڑ کر کمبوڈیا منتقل ہونیکی تیاری

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی امریکا چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ انجلینا جولی نے کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لاس اینجلس میں رہنا میرے طویل المدتی منصوبوں کا حصہ نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک اداکارہ کا لاس اینجلس چھوڑنے کا امکان ہے کیونکہ اب وہ خاندان سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا سے باہر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے اس اقدام کا تعلق صرف ان کی ذاتی زندگی سے ہی نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ امریکا کی سیاسی اور سماجی پالیسیز کے بارے میں ان کے خیالات بھی ہیں۔ جولی کا خیال ہے کہ لاس اینجلس میں ان کے بچے ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں