علیزے کا معافی ،اندرونی سکون کو زندگی کا حصہ بنانیکا فیصلہ
کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے دوران جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معافی اور اندرونی سکون کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔
علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تحریری نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ پچھلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا،اس سال، خاص طور پر ماہ رمضان میں، میں ایک مختلف راستہ اختیار کر رہی ہوں۔ میں واپس لوٹنے اور اپنے دل کو نرم کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں،میں ہر اس شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں جس نے کبھی مجھے تکلیف دی، اس لیے نہیں کہ وہ اس کے مستحق ہیں، بلکہ اس لیے کہ ان کی اپنی روح امن کی طلبگار ہے ۔انہوں نے اللہ سے بھی معافی کی درخواست کی۔