دانش تیمور نے اپنے عمرے کا تجربہ بیان کردیا
کراچی (آئی این پی)اداکار دانش تیمور نے اپنے عمرے کا تجربہ بیان کر دیا۔ اداکار نے کہا کہ عمرے یا حج کے دوران میں نے جو محسوس کیا، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ ایک ماورائی کیفیت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہوں، یقین کریں وہ سکون اور سرور اب تک میرے دل میں قائم ہے ، جب بھی آنکھیں بند کرتا ہوں تو کعبہ کو اپنے سامنے پاتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ ان جذبات کو مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں، تاہم میری دعا ہے کہ ہمیں بار بار وہاں حاضری کی سعادت نصیب ہو۔