بشنوئی گینگ کا رنویر سنگھ سے10کروڑ بھتہ مانگنے کا انکشاف

 بشنوئی گینگ کا رنویر سنگھ سے10کروڑ بھتہ مانگنے کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رنویر سنگھ سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن ہیری باکسر کی جانب سے دی گئی ہے ۔ایک امریکی نمبر سے وائس نوٹ کی صورت میں رنویر سنگھ کے منیجر کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا ہے ، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس امریکی نمبر کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق رنویر سنگھ کو موصول ہونے والی دھمکی کے معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے 3 لاکھ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں