جانوروں سے ناروا سلوک روکنے کیلئے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔
اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ، انہوں نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے ، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔اداکارہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں تو ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے ۔