یونان میں مہاجرین کی کشتی الٹ گئی، 3افراد ہلاک
ایتھنز (اے ایف پی)یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب تارکین کی کشتی الٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
امدادی کارروائی کے دوران تجارتی جہاز نے 20 افراد کو بچا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر سیڑھیوں کے ذریعے کشتی پر چڑھ رہے تھے۔ اس دوران اچانک لکڑی کی کشتی الٹ گئی۔ یو ایچ سی آر کے مطابق 2025 میں ہزاروں پناہ گزین کریٹ پہنچے ، 107 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے۔