ترکیہ کا ایف16لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

 ترکیہ کا ایف16لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کا ایف16لڑاکا طیارہ بالیکیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا ۔۔۔

 ترک وزارتِ قومی دفاع نے بتایا کہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا ۔ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ مل گیا ۔ وزارت نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں