مانچسٹر:مسجد میں ہتھیار لے جانے پر ایک شخص گرفتار برطانوی وزیر اعظم کا اظہار تشویش

مانچسٹر:مسجد میں ہتھیار لے  جانے پر ایک شخص گرفتار برطانوی وزیر اعظم کا اظہار تشویش

مانچسٹر(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے مانچسٹر سنٹرل مسجد میں ہتھیار لے جانے کے شبہ میں ایک شخص کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے ۔۔۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کے پاس کلہاڑی، چاقو اور منشیات موجود تھی، دوسرا مشتبہ شخص شناخت کے مراحل میں ہے ۔ سٹارمر نے کہا کہ مسلم مخالف نفرت کیخلاف عزم کم نہیں ہوگا ،حکومت نے مساجد اور کمیونٹی سنٹرزکے تحفظ کیلئے 4کروڑ پاؤنڈ مختص کیے ہیں۔ پولیس نے عبادت گاہوں کے اردگرد نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ مسلمانوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں