ترک صدر نے سکولوں میں رمضان سرگرمیوں پر تنقید مسترد کر دی
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سرکاری سکولوں میں رمضان سرگرمیوں کے انعقاد کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے تنقید مسترد کر دی۔۔۔
وزیرِ تعلیم یوسف تاکین کی جانب سے جاری سرکلر کے تحت پری سکول سے ہائی سکول تک مذہبی پروگرام، مباحثے اور افطار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ناقدین کا مو قف ہے کہ یہ ا قدام سیکولر ریاست میں مذہب اور ریاست کی علیحدگی کو متاثر کرتا ہے ۔ صدر اردوان نے کہا طلبا کی شرکت رضاکارانہ ہوگی ، یہ اقدام قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔