جاپان:ریڈیائی ملبے کو ہٹانے کیلئے روبوٹ ہاتھ متعارف
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں پگھلی ہوئی ایندھن اور دیگر ریڈیائی ملبے کو ہٹانے کیلئے 22 میٹر لمبا سانپ نما روبوٹ ہاتھ متعارف کرایا گیا۔ پلانٹ آپریٹر کے مطابق یہ روبوٹ پیچیدہ اور ۔۔۔
محدود راستوں میں کام کر سکے گا اور ماضی کے آلات کے مقابلے میں معلومات جمع کرنے میں بہتر ہے ۔ 2011 میں زلزلے اور سونامی کے بعد حادثے کے بعد تقریباً 880 ٹن خطرناک مواد پلانٹ میں باقی ہے جبکہ مکمل ملبہ ہٹانے کی کارروائی 2037 تک ملتوی ہے ۔