کینیا میں ایچ آئی وی سے بچاؤ کی نئی دوا متعارف
نیروبی(اے ایف پی) کینیا نے نیروبی کی ایک کچی بستی میں ایچ آئی وی سے بچاؤ کی جدید دوا لیناکاپاویر کی پہلی ڈوز دینا شروع کر دی۔۔
۔یہ دوا سال میں دو بار لی جاتی ہے اور یہ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو99اعشاریہ9فیصد تک کم کرتی ہے ، تاہم یہ ویکسین نہیں بلکہ کیمیائی علاج ہے ۔ صحت کے وزیر آڈن ڈوئلے نے کہا کہ یہ کینیا کے نوجوانوں کے لیے امید کی علامت ہے ۔ دوا مفت فراہم کی جائے گی ۔