یونان نے جنگ عظیم دوم میں 200 افراد کی ہلاکت کی تصویریں حاصل کرلیں
ایتھنز (اے ایف پی)یونان نے جنگِ عظیم دوم میں 200 افراد کی ہلاکت کی تصویریں حاصل کرلیں۔ ثقافت کی وزیر لینا مندونی کے مطابق مجموعی طور پر 262 تصاویر، 16 دستاویزات اور 4 پرانے نوٹ شامل ہیں۔
یہ لوگ کمیونسٹ قیدی تھے جو یکم مئی 1944 کو ایتھنز کے فائرنگ رینج میں جرمن فوجیوں نے مارے ۔ تصاویر ایک جرمن فوجی نے کھینچی تھیں۔ کچھ تصاویر ای بے پر فروخت کے لیے ڈالی گئی تھیں، جس پر شدید ردعمل آیا۔ زیادہ تر افراد کو ایوانیس میٹاکساس کی حکومت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ تصاویر کے اس مجموعے میں قیدیوں کے آخری لمحات کے نایاب شواہد موجود ہیں ۔