مقبوضہ کشمیرنے رانجی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر دی
کرناٹکا کیساتھ فائنل میچ ڈرا،مودی کی مبارکباد،سچن ٹنڈولکر نے فتح کو سراہا
نئی دہلی(اے ایف پی)مقبوضہ کشمیرنے بھارت کی رانجی ٹرافی میں پہلی بار کامیابی حاصل کی، جب انہوں نے آٹھ بار کے چیمپئن کرناٹکا کے ساتھ فائنل ڈرا کر کے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ٹرافی اپنے نام کی۔ پانچ روزہ میچ میں پاراس ڈوگرہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلی اننگز میں 584 رنز بنائے اور دوسری اننگز4وکٹوں پر 342رنزبناکرڈکلیئرکردی ، کرناٹکا نے جواب میں 293 رنز بنائے ،یہ ٹیم کیلئے 67 سال بعد پہلی ٹرافی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹیم کو مبارکباد دی اور فتح کو تاریخی قرار دیاجبکہ کرکٹر لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بھی فتح کو سراہا اور کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔