ترکیہ :امریکی فوجی اڈے کی لائیو فوٹیج نشر کرنیوالے 2 صحافی گرفتار
انقرہ(اے ایف پی)جنوبی ترکیہ کے ایجنٹلیک اڈے کے قریب دو صحافی گرفتار کر لئے گئے ، اس اڈے پر امریکی فوج بھی موجود ہے۔
صحافی کوز ٹی وی سے وابستہ تھے ،انہوں نے انکا نیوز ایجنسی کیلئے لائیو فوٹیج نشر کی تھی۔ عدالتی حکم کے مطابق انہیں فوجی اور حفاظتی تنصیبات کی تصاویر شیئر کرنے پر قومی سلامتی کے خطرے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ انکا نیوز نے نشریات روک دی ہیں اور حکام سے معافی مانگی ہے ۔ اڈے کے قریب حساس نیٹو ریڈار نظام بھی موجود ہے جو ایرانی میزائل لانچ کا پتا لگا سکتا ہے ۔