د بئی میں پھنسے اطالوی وزیر دفاع وطن واپس پہنچ گئے

 د بئی میں پھنسے اطالوی وزیر دفاع وطن واپس پہنچ گئے

فوجی طیارے کے ذریعے اکیلے واپس گئے ،پرواز کا خرچ خود برداشت کرنیکا اعلان حزب اختلاف کے سیاستدانوں کی ان کے ذاتی دورے پر تنقید ، استعفیٰ کا مطالبہ

روم(اے ایف پی)اٹلی کے وزیر دفاع گوئڈو کروسیٹو اتوار کو دبئی سے وطن واپس گئے ، جہاں وہ ایرانی جوابی حملوں کے دوران پھنس گئے تھے ۔ کروسیٹو نے بتایا کہ وہ فوجی طیارے کے ذریعے اکیلے واپس جا رہے ہیں اور پرواز کا خرچ خود برداشت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فیملی کو ساتھ لے جانا خطرناک ہو سکتا تھا۔ بعض حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے ان کی ذاتی دورے پر تنقید کی اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دبئی میں ان کی موجودگی مفید رہی اور وہ روم سے وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ویڈیو لنک پر ملاقاتیں جاری رکھ سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں