مشرقِ وسطیٰ میں فضائی حدود بند پروازیں منسوخ یا دیگر راستوں پر منتقل

مشرقِ وسطیٰ میں فضائی حدود بند پروازیں منسوخ یا دیگر راستوں پر منتقل

دبئی،لندن،ریاض(دنیا مانیٹرنگ)مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور تہران کے جوابی میزائل حملوں کے بعد فضائی کمپنیوں نے پروازیں منسوخ اور دیگر راستوں پر منتقل کرنا شروع کر دی ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل اور دبئی المکتوم ایئرپورٹس سے تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔ایمرٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ اس نے فضائی حدود بند ہونے کے باعث پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے تک دبئی سے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ اتحاد ایئرلائن نے ابوظہبی سے پروازیں پیر کی صبح دو بجے تک روک دی ہیں۔برٹش ایئرویز نے بُدھ تک تل ابیب اور بحرین کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور ابوظہبی، عمان، دوحہ اور دبئی کے لیے پروازوں پر بھی اثرات کی وارننگ دی ہے ۔ورجن اٹلانٹک نے بھی پیر کو لندن سے دبئی اور لندن سے ریاض کے درمیان پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔سنگاپور ایئرلائنز اور ایئر انڈیا سمیت دیگر فضائی کمپنیوں نے بھی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شیڈول میں تبدیلیاں کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں