ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ،دیگرافرادکی سسکیاں
تہران (این این آئی)ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
ایرانی سرکاری نشریات میں ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک نیوز اینکر نے روتے ہوئے اعلان کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے ۔اینکر نے خبر پڑھتے ہوئے کہا کہ اللہ اکبر، اللہ اکبر، انتہائی دکھ کے ساتھ ایران کی قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عظیم آیت اللہ علی خامنہ ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، آج امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔سٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں جبکہ سکرین کے اوپری حصے میں ایرانی پرچم نمایاں تھا۔