ٹیکساس : ایران کے حمایتی کی فائرنگ ،2ہلاک ،14 زخمی
ہیوسٹن(اے ایف پی )امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں رات کے وقت ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 14کو زخمی کر دیا۔
SITE انٹیلی جنس گروپ کے مطابق، حملہ آور نے سوشل میڈیا پر ایران کی حمایت میں جذبات کا اظہار کیا تھا ۔حملہ آور کی شناخت ندیگا دیاگنے کے طور پر ہوئی، جو سینیگال نژاد امریکی شہری تھا اور پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔ امریکی نمائندے چپ رائے نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مبینہ حملہ آور رائفل پکڑے ہوئے اور سوئٹ شرٹ پہنے نظر آ رہا ہے جس پر لکھا تھا \"Property of Allah\"۔