پوپ لیو کی مشرقِ وسطیٰ میں تشدد ختم کرنیکی اپیل
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں تشدد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں کے پیش نظر پوپ نے اسٹ پطرس اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو اخلاقی ذمہ داری اختیار کرنی چاہیے تاکہ تشدد کا سلسلہ ناقابل تلافی نقصان کا باعث نہ بنے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع کی شدت بڑھنے سے انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے اور تمام پارٹیوں کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے ۔